بنگلورو،14؍اگست(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی تقریب حلف برداری میں مدعو مہمانان خصوصی کے اخراجات کو بنیاد بناکر سماجی کارکن بی ایس گوڈا نے گورنر واجو بھائی والا کو مکتوب لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اپنے مہمانوں پر سرکاری خزانہ بے جا لٹانے والی کمار سوامی حکومت کو برخاست کیا جائے۔
کمار سوامی کی حلف برداری کے لئے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور قومی سطح پر سیکولر اتحاد کے قائدین کی شہر میں آمد قیام اور ان کے لئے انتظامات پر آنے والے اخراجات پر مشتمل 70 صفحات بلس گورنر کو پیش کرتے ہوئے گوڈا نے کہاہے کہ اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی جنتادل (ایس) نے ریاستی خزانے پر یہ بوجھ لاد دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس لاپروائی پاداش میں حکومت کو برخاست کیا جائے اور مہمانوں کی آمد پر جو 42 لاکھ روپیوں کا جو سرکاری فنڈ خرچ ہوا اسے جنتادل (ایس) سے وصول کیا جائے۔ انہوں نے اس عرضی میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی ، چیف سکریٹری اور کمار کروپا گیسٹ ہاؤز کے سپرنٹنڈنٹ کو ملزم بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان تینوں کے خلاف گورنر جانچ کے احکامات صادر کریں۔